Popular Posts

Saturday, 29 September 2018

Imran Khan Aur Pakistan Tehreeke Insaaf ki Nakami



عمران خان ناکام
27 اگست، 2018
محمد قاسم نے اس خواب میں دیکھاکہ عمران خان اصلاحات کر رہے ہوتے ہیں۔ سیاسی جماعتیں کہتی ہیں کہ کوئی اصلاحات نہیں کی جارہی اور سب ویسے کا ویسا ہی ہے اور میڈیا کے لوگ بھی یہی بات کرتے ہیں کہ حکومتی جماعت میں تو وہی لوگ ہیں جو گذشتہ حکومتوں میں بھی رہے ہیں ، یہ کیا تبدیلی لائیں گے ؟ لیکن پی ٹی آئی اور اسکی حکومت ان سب الزامات کو رد کر دیتی ہے اور کہتی ہے کہ ایسا کچھ نہیں بلکہ بہت سے کا م ہو رہے ہیں ۔ حکمران جماعت کے اکثر سپورٹرز بھی حسبِ معمول اس بات پر بضد رہتے ہیں کہ انکی حکومت سب کچھ ٹھیک کر رہی ہے۔ پھر اچانک کچھ ایسا ہوتا ہے اور سب کچھ الٹا ہو جاتا ہے اور حکومت کی کارکردگی کی ساری حقیقت کھل کر سامنے آجاتی ہے، اور لوگ سر پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں کہ یہ کیا ہوا۔۔عمران خان بھی ناکام ہو گئے ہیں! اور اسکے بعد سنگین مسائل جنم لیتے ہیں۔